ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی میں ایک شخص نے پولیس پرلگایا حملہ کرنے اور مار پیٹ کرنے کاالزام

اڈپی میں ایک شخص نے پولیس پرلگایا حملہ کرنے اور مار پیٹ کرنے کاالزام

Thu, 29 Mar 2018 00:58:04    S.O. News Service

اڈپی 28؍مارچ (ایس او نیوز) ایک شخص کا الزام ہے کہ منی پال پولیس اسٹیشن میں اسے تحقیقات کے لئے طلب کرنے کے بعد پولیس نے اس پر حملہ کیا اوراس کو بری طرح پیٹا مبینہ پولیس حملے کا شکار راکیش پجاری (۲۳سال) کا کہنا ہے کہ اس کی والدہ نلینی شیکھر نے اس معاملے میں اڈپی ڈپٹی کمشنر آف پولیس سے رجوع کیا ہے اور اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔راکیش پجاری نے بتایا کہ اس پر کسی کے ساتھ مارپیٹ کا کیس درج ہواتھا اور اسے پولیس اسٹیشن میں مصالحت کرنے کے لئے بلایا گیا تھا۔ حالانکہ اس کیس میں مصالحت کے بعد معاملہ ختم ہوگیا مگر اس دوران منی پال پولیس اسٹیشن کے وشواج اور نوین نامی دو کانسٹیبلوں نے راکیش کی بری طرح پٹائی کی جس سے اس کے دونوں ہاتھ فریکچر ہوگئے۔مبینہ طور پر اس حملے کے بعدراکیش پجاری نے  خودکشی کرنے کی کوشش کی ، مگر اُسے بچالیا گیا،  اب وہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔

اُڈپی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولس  لکشمن نمبرگی نے بتایا کہ ڈی ایس پی جئے سنکر اس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔


Share: